اپنے خوابوں کو سچ بنانے پر یقین رکھتا ہوں،عامر خان

Published on August 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

 

444 ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اداکار عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہر انسان کی زندگی کے کچھ خواب اور مقاصد ہوتے ہیں وہ اپنے خوابوں کی پیروی کر کے انہیں حقیقی شکل دینے پر یقین رکھتے ہیں جس کیلئے صحیح وقت اور موثر حکمت عملی اپناتے ہیں، وہ جو بھی کرتے ہیں چاہے وہ اداکاری ہو یا دوستوں کے ساتھ باہر جا کر انجوائے کرنا، انتہائی گرم جوشی اور مکمل جذبات کے اظہار کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس سے انہیں حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے، اداکار ان دنوں فلم پی کے کی بھی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog