ایران نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 70 ہزار قیدیوں کو رہا کر دیا

Published on March 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

تہران (یواین پی) ایران نے کورونا وائرس کے پیش نظر 7000 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ ایران کی جانب سے قیدیوں کو رہا کرنے کا مقصد جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 70 ہزار ایرانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا وائرس کے 595 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 43 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7161 تک پہنچ چکی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی کل تعداد 273 ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کوئی معینہ مدت نہیں بتائی کہ رہا کیے جانے والے قیدی کب واپس جیلوں میں ڈالے جائیں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے سوموار کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایرانی جیلوں کے قیدیوں میں کورونا وائرس سے متاثر افراد موجود ہیں۔رئیسی نے بتایا کہ ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کا مشہد شہر میں فارسی کے نئے سال کے حوالے سے 20 مارچ کو ہونے والا خطاب بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes