لاک ڈاؤن ، ایزی لوڈنہ ملنے سے شہری اپنے پیاروں سے کٹ کر رہ گئے ملک محمد علی

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

حکومت مخصوص اوقات کیلئے ایزی پیسہ، ایزی لوڈ کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دے ‘ارشد محمود
کبیر والا(یو این پی) امن اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے بانی و چیئرمین مہر ارشد مجاہد ہراج، مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج، عبدالحکیم یونٹ کے صدر ”ارشد محمود خان سیال” سرائےسدھو یونٹ کے نائب صدر ملک محمد علی کھچی و دیگر کا کہنا ہے حکومت کو چاہیئے کہ کچھ مخصوص اوقات کیلیئے ایزی لوڈ، ایزی پیسہ کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دے تاکہ لوگ اس سہولت سے فیض یاب ہو سکیں اور کورونا کے خلاف جاری جنگ کا گھروں میں بیٹھ کر مقابلہ کر سکیںملک بھر کے شہروں میں ایزی پیسہ، ایزی لوڈ کی دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے موبائل بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں انکی خیریت معلوم کرنے سے بھی قاصر ہیں موبائل اکاﺅنٹ میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آنلائن خریداری اور پیمنٹ جیسی سہولت سے بھی محروم ہیں اور روزمرہ کی ضرورت کی اشیاءخوردونوش خریدنے کیلئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جو کورونا وائرس کی فیکڑیاں ہیں اور کورونا وائرس کو پھیلانے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں ایزی پیسہ کی سہولت میسر نہ ہونے سے مخیر حضرات بھی لوگوں کی گھر بیٹھے مالی مدد کرنے سے قاصر ہیں اگر حکومت شہریوں کو ایزی لوڈ، اور ایزی پیسہ کی سہولت مہیا کرتی ہے تو اس سے کافی لوگوں کو فائدہ ہو گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes