ایم اے ٹھاکرکامیڈین دیگر ممالک میں پرفارمنس کے بعد وطن لوٹ آئے

Published on March 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

خواہش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کروں ایم اے ٹھاکر
لاہور(یواین پی) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرکامیڈین چھ ممالک سنگاپور،تھائی لینڈ،عمان ،دبئی ،قطر اوربحرین کاکامیاب ثقافتی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے وطن واپسی پر ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چھ ممالک سنگاپور،تھائی لینڈ،عمان ،دبئی ،قطر اوربحرین میں انڈین فنکاروں راجندر کور، انیل شرما،جانی بھاٹیہ ،ہربھجن مان سنگھ،مہندر گل،کمار شرمن،جونی لیوراورورندر سنگھ کے ساتھ پرفارم کیا اور شائقین سے خوب دا دسمیٹی انہوں نے مزید کہاکہ جب میں دیگر ممالک کے ثقافتی دورے پہ جاتا ہوں تو میری ہمیشہ سے خواہش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کروں کیونکہ ہماری پہچان ہمارا وطن ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题