آئین اور قانون سے باہر جانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، شہریار آفریدی

Published on March 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔ جو بھی شخص آئین اور قانون سے باہر جائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی حرکت کل کی گئی ہے اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سب کو حق حاصل ہے کہ وہ احتجاج کرسکیں۔ لیکن اس کے لئے ایک طریقہ کار ہے جو قانونی ہے اسے اپنانا بہت ضروری ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نے بھی بڑے دھرنے دیے ہیں۔ بہت سڑکوں پر رہا ہوں لیکن کل جو کچھ ہوا ہے میڈیا اور کیمرے کی آنکھ سے کچھ چھپا ہوا نہیں ہے۔ کل میڈیا پر اور پولیس پر تشدد کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ کل کے واقعے میں ملک کی اتنی بڑی سیاسی جماعت کیا پیغام دینا چاہتی تھی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص کسی بھی عہدے پر کیوں نہ ہو اسے قانون سے باہر نہیں جانے دیں گے۔ پوری پاکستانی قوم کو معلوم ہے کہ ہم نے دھرنا ضرور دیا لیکن ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت تھا یا اچانک ہوا وہ سب کیمرے کی آنکھ میں موجود ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ ہمیں ایک مہذب طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے جو کچھ کل کہا اس سے پہلے کیا کچھ کہا یہ کس کے لئے بات کی گئی ہے؟ پاکستان کے لئے یا کسی اور کے لیے؟ اس ملک میں آئین اور قانون کے مطابق سب کے خلاف ایک برابر کارروائی کی جائے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes