وطن عزیز کا مستقبل شجر کاری سے جڑا ہوا ہے؛ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحما ن خان خاکوانی

Published on March 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments
اوکاڑہ(یو این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحما ن خان خاکوانی نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لگائے جانے والے پودے اور تمام محکمہ جات کی اس مہم میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اس مہم کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے وطن عزیز کا مستقبل شجر کاری سے جڑا ہوا ہے یہ آنے والے وقتوں کی بہترین سرمایہ کاری ہے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھری فضا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے مثبت اثرات پورے ملک میں محسوس ہوں گے ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند سر سبز اور صاف پاکستان دیناہے جس کے لئے ہمیںمتحد ہو کر آگے بڑھنا ہے ۔صفائی ستھرائی اور درخت لگانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینئر سول جج خلیل احمد عاصم،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز،سول جج صاحبان ،سٹاف آفیسر شبیر احمد سمیت ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمن خان خاکوانی نے کہا کہ پا کستان کا مستقبل نوجوان نسل سے جڑا ہو اہے پنجاب کو صاف اور سر سبز بنانے کے لئے نواجونوں کو آگے آنا ہو گا ۔وطن عزیز کو صاف اور سر سبز بنانے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،کوڑا کرکٹ کو درست انداز میں ٹھکانے لگانے ،نکاسی آب کے طریقوں کو بہتر بنانے ،ہر سطح پر صحت و صفائی کی عا دات اپنانے کے لئے لوگوں کو آگا ہی دینے ،زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت اور پورے پنجاب میں شہروں ،قصبات اور دیہاتوں کو خوبصورت بنانے کے لئے باہمی اشتراک سے اقدامات کو یقینی بنا یا جائے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اثرات معاشرہ کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمان خاکوانی ،سینئرسول جج خلیل احمد عاصم اور دیگر جج صاحبان نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سیشن کورٹ کے احاطہ میں مولسری اور فائیکس کے پودے بھی لگائے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمان خاکوانی نے سیشن کورٹ میں نئے بنائے جانے والے سٹاف آفیسر آفس اور سائلین کے بیٹھنے کے لئے بنائے گئے سایہ دار شیڈ کا بھی افتتاح کیا ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy