نوازشریف کوبھارتی ہم منصب کافون،نقصان پرافسوس،مددکی پیشکش

Published on October 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

06
اسلام آباد / نئی دہلی (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے حالیہ زلزلے پر افسوس کا اظہار اور امدادی کاموں میں مدد کی پیش کش کی ہے۔پیر کے روز پاکستان میں آنے والے تاریخ کے بد ترین زلزلے اور اس سے ہونے والے نقصان پر افسوس کیلئے وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ٹیلی فونک رابطے میں مودی نے وزیراعظم پاکستان سے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا، جب کہ نریندر مودی نے زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں امداد کی بھی پیش کش کی۔واضح رہے کہ پیر کے روز آنے والے پنجاب اور خیبر پختخوا کے زلزلے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ہولناک زلزلے سے 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ 1000 سے زائد زخمی ہیں، جس میں کئی کی حالار تشویش ناک ہیں۔ اسپتالوں اور کے پی کے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题