وزیراعلیٰ سے لیگی اور پیپلز پارٹی ارکان کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Published on March 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چودھری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور سابق ایم این چودھری طاہر بشیر چیمہ بھی شامل تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اعلان سردار عثمان بزدار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اراکین اسمبلی سے کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور عزت واحترام دیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے انتہائی مشکل وقت میں حکومت سنبھالی۔ ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں۔ تبدیلی آ رہی ہے اور آ کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔لیگی رہنما نشاط ڈاہا کا میڈیاسے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی پارٹی سے نکالنا چاہتا ہے تو نکال دے۔ حمزہ شہباز کے ساتھ میرے اختلافات چل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) میں ہوں، تاہم اگر کوئی ایکشن لینا چاہتا ہے تو لے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy