برطانوی وزیر صحت نڈین ڈورس کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

Published on March 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

FILE PHOTO: British Conservative MP Nadine Dorries speaks in the Parliament during a debate on alternatives to Prime Minister Theresa May’s Brexit Deal, in London, Britain April 3, 2019, in this screen grab taken from video. Reuters TV via REUTERS

لندن (یواین پی) برطانوی وزیر صحت نڈین ڈورس کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ وزیر صحت کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی خاتون وزیر صحت نڈین ڈورس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہیلتھ منسٹر نڈین ڈورس کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ معمولات زندگی ترک کر کے خود کو الگ تھلگ کر چکی ہیں۔ نڈین ڈورس پہلی ممبر پارلیمنٹ ہیں جو کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس کے ابھی تک 382 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 6 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes