زرداری نے نواز شریف کو 12اکتوبرکی تاریخ دہرانے سے بازرکھا فیصل محمد

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

Nawaz+Sharif+Asif+Ali+Zardari+Opposition+Leaders+0LfZRZJ3Foml
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ایک بارپھر 12اکتوبر کی تاریخ دہرانے کا فیصلہ کرچکے تھے یہ فیصلہ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اس ملاقات کے بعد کیاتھاجس میں انہیں فوج کی جانب سے پیغام دیاگیاتھاکہ وہ تین روزمیں اپنے معاملات کو ہرصورت حل کریں اس بات کاانکشاف بین الاقوامی سیاسی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں 12اکتوبرکی تاریخ دہرانے سے بازرکھا۔فیصل محمد نے کہاکہ سرحدوں پر غیرمعمولی صورت حال اس لئے پیداکی گئی ہے تاکہ افواج کو نوازشریف کے خلاف کسی بھی ممکنہ اقدام سے بازرکھاجائے اوراس صورت حال کے پیداکرنے میں مغربی اسٹپلیشمنٹ کا کرداراداہے جو عمران خان کے حالیہ امریکہ کے خلاف بیان کو ان کی پالیسی سمجھتے ہوئے انہیں سیاسی کاروبارسے دوررکھنے کا فیصلہ کرچکی ہے اورنوازشریف کو فی الحال بحال رکھنے کی خواہش مندہے تاہم یہ صورت حال بھی پاکستان کی اندروانی صورت حال کے حوالے سے ٹھیک نہیں ہوگی کیونکہ اگر نوازشریف مغرب اوربھارت کی خواہش پر اقتدارپر اپنے پاس رکھنے کی کوشش کریں گے تو موجودہ اندرونی صورت حال پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب لے جاسکتی ہے جس کے بارے میں انہوں نے پہلے ہی خبر دار کیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کے سیاست دانوں کو موجود ہ صورت حال کے حوالے سے انتہائی اختیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ پاکستان علاقے میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اسے غیرمستحکم کرنا علاقے میں عالمی طاقتوں کو مداخلت کرنے کا جوازفراہم کرسکتاہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes