ملک میں پچاس فیصد بچے خون کی کمی کا شکارہیں، ماہرین صحت

Published on March 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

کراچی(یواین پی) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میںاس وقت 50 فیصد سے زائد عورتیں اور بچے خون کی کمی، وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ نامناسب خوراک، لڑکیوں اور خواتین میں خون کا اخراج اور بچوں میں غذائیت کی کمی اور پیٹ کے کیڑے شامل ہیں۔غذائیت کی کمی اور نامناسب خوراک کی وجہ سے خواتین اور بچے ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہیں ،ان خیالات کا اظہار نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے پریس کلب میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کے موقع پر گفتگو میں کیا، کیمپ میں سو سے زائد خواتین اوربچوں کے خون اور ہڈیوں کے ٹیسٹ کیے گئے ،50فیصد سے زائد بچے اور خواتین فولاد کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی اور وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری کا شکار نکلے۔ماہرین صحت نے بتایا کہ خون، کیلشیم اور وٹامن بی کی کمی کے نتیجے میں خواتین اور بچے مختلف جسمانی اور نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہو رہے ہیں بچوں اورخواتین میں معمولی چوٹ لگنے کے نتیجے میں ہڈیوں میں فریکچرہو جانا اور دیگر مسائل شامل ہیں،حاملہ خواتین کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرکے نہ صرف انکو بلکہ ان کے ہونے والے بچوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes