دہشت گردی اور غربت کے خلاف جدوجہد ہماری سیاسی تاریخ ہے؛بلاول بھٹو زرداری

Published on January 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

30
قربانیاں عوامی خدمت اور پیپلز پارٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے ، پنجاب کی عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا
اوکاڑہ( یوا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور غربت کے خلاف جدوجہد ہماری سیاسی تاریخ ہے ، قربانیاں عوامی خدمت اور پیپلز پارٹی ہمارا قومی اثاثہ ہے ، پنجاب کی عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا ہم حکومت نہیں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے رہے مگر سوشل میڈیا کے لیڈر ہمیں مک مکا کا طعنہ دیتے رہے اور اپنی سیاسی دکانداری چلاتے رہے ہم پنجاب میں گھر گھر ، گاؤں گاؤں ، شہر شہر، نگر نگرجائیں گے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے سابق نائب صدر نواب طارق پٹھان کی قیادت میں 25رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم خود دیکھ لے گی اپوزیشن کون ہے اور امپائر کی انگلیوں کے سہارے کون سیاست کرتا تھا ، اپوزیشن کا مطلب جمہوریت ختم کرنا نہیں حکومت کے خلاف تحریک پیپلز پارٹی ہی چلا سکتی ہے کیونکہ ہمارے کارکن قربانی دینا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے حواری عدالتوں کے باہر پریس کانفرنس کر کے سیاست میں عدم برداشت کے رویئے کو فروغ دے کروازرتوں کے لیے سر توڑ کوششوںں میں مصروف ہیں جبکہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ، پیپلز پارٹی ، دہشت گردوں اور غربت دونوں محاذوں پر لڑ رہی ہے پنجاب کے عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes