بینکاری میں اسلامک بینکنگ کا حصہ 15 فیصد تک بڑھ گیا

Published on March 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

لاہور(یواین پی ) دسمبر 2019ء کے اختتام تک بینکاری کی مقامی صنعت میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کا حصہ 15 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔اسلامی بینکاری کا شعبہ مسلسل بہتر شرح نمو سے ترقی کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں دسمبر 2019ء کے خاتمہ پر پاکستان میں مجموعی بینکنگ انڈسٹری میں اسلامی بینکاری کا حصہ 14.9 فیصد تک پہنچ گیا۔سٹیٹ بینک کے اسلامک بینکنگ بلیٹن کے مطابق سال 2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت کے اثاثہ جات میں 23.5 فیصد اضافہ سے اثاثوں کی مالیت 31 دسمبر 2019ء کو 3.284 کھرب روپے تک بڑھ گئی جبکہ 31 دسمبر 2018ء کو آئی بی آئی کے اثاثوں کی مالیت 2.658 کھرب روپے تھی۔اس طرح گزشتہ سال کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات میں 626 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسی طرح شعبہ کے ڈیپازٹس میں ایک سال کے دوران 20.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت کا قبل از ٹیکس منافع 66ارب روپے رہا ہے جبکہ 2018ء میں آئی بی آئی کی قبل از ٹیکس آمدنی 34ارب روپے رہی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme