اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چار رکنی پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا 

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی)سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد بھارت پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد بھارت پہنچ گیاہے۔اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے دہلی ہوا تھا ۔ وفد میں ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل ، ڈاکٹر رفریحہ اور وزیر اطلاعات علی ظفر شامل ہیں ۔ پاکستانی وفداٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کے بعدجلدواپس آجائے گا ۔یاد رہے کہ اٹل بہاری واجپائی ہندوستانی سیاست میں پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ، وہ بھارت کے پہلے غیر کانگریس وزیراعظم تھے، وہ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز )میں گزشتہ شام پانچ بجے انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy