ٹی وی کے معروف اداکار شبیر رانا انتقال کرگئے،کراچی میں سپردخاک

Published on May 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

دلیپ کمار سے متاثر ہونے کے سبب شبیر رانا کی اداکاری میں ان کی جھلک ملتی تھی
کراچی(یواین پی) ٹی وی کے معروف اداکار اور سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔شبیر رانا کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور چند سال قبل بائی پاس بھی ہوا تھا۔معروف اداکار طویل عرصے تک ایڈوٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ رہے جبکہ انھوں نے بطور ڈائریکٹر لاتعداد ٹی وی کمرشل کی ڈائریکشن بھی دی۔ بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری سے بطور ایکٹر وابستہ ہوئے۔ذاتی طور پر اداکار دلیپ کمار سے متاثر ہونے کے سبب شبیر رانا کی اداکاری میں ان کی جھلک ملتی تھی۔ نجی چینلز کے کئی کامیاب ٹی وی سیریز میں بطور کریکٹر ایکٹر کردار نگاری کی۔گزشتہ روزشبیر رانا کی رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme