قوم کسی غیر اسلامی اور غیر آئینی قانون کو تسلیم نہیں کرے گی حافظ عبدالحمید

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

علماءاور عوام وطن عزیز میں قر آن وسنت کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کو قبول نہیں کریں گے
رائیونڈ(یواین پی ) سیاسی سماجی رہنما مذہبی سکالر حافظ عبدالحمید نے کہا کہ قوم کسی غیر اسلامی اور غیر آئینی قانون کو تسلیم نہیں کرے گی،اسلام لانے پر پابندی کا بل غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، یہ بل تبدیلی مذہب روکنے کا بل نہیں بلکہ اسلام قبول کر نے سے جبری روکنے کا بل ہے،علماءاور عوام وطن عزیز میں قر آن وسنت کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کو قبول نہیں کریں گے، پہلے ہی ملک معاشی طور پر تباہ کمر توڑ مہنگائی پاکستانی قوم کو پیدا ہونے سے قبل ہی لاکھوں کا مقرض کردیا ، وہ ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں میڈیا سے کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت بلدیاتی ادروں کی اہمیت سے ناواقف ہے جو مقامی مسائل کا واحدحل ہیں اور مقامی شہریوں کو صحت صفائی نکاس آب جیسے بنیادی مسائل کا فوری حل نکالا جاسکتا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题