سیالکوٹ، پولیس نے ایک لاکھ 70 ہزار ماسک برآمد کر لیے

Published on March 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

سیالکوٹ (یواین پی) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے 70 لاکھ مالیت کے ماسک برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے ماسک برآمد کر لیے ہیں۔چھاپہ مار کاروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کے باعث شہر میں نہ صرف قلت پیدا ہوئی بلکہ ان کی من مانی قیمتوں کی وصولی کا بھی نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا۔ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق کا کہنا ہے کہ ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر تھانہ نیکا پورہ پولیس نے سیکیورٹی برانچ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو وہاں سے ڈبوں میں بند تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ماسک برآمد کیے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes