عالمی یوم معذور کے حوالے سے الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ کی جانب سے تقریب

Published on December 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) معذور اشخاص کو خصوصی افراد بھی کہا جاتا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، دنیا بھر میں انھیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا، ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ عالمی یوم معذور کے حوالے سے الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ کی جانب سے خصوصی افراد سے اظہار یکجتی منانے کے لیٸے مکلی اور شہر ٹھٹہ میں قاٸم خصوصی بچوں کے اسکول میں اظہار یکجہتی اور توجہ کی ایک مختصر ریفریشمنٹ تقریب کا احتمام کیا تاکہ بچوں کے ذہنوں سے احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل طارق علی دایو، صدر الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ عبدالمجید سموں، ناٸب امیر جماعت اسلامی غلام شفیع سموں، جنرل سکریٹری الخدمت محمد ریاض جیلانی سمیت محمدعلی خٹک، صادق لاکھو، ناٸب قیم محرم خاصخیلی، محبوب ٹھینگو و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان خصوصی بچوں کے ساتھ مختلف اکٹی ویٹی بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes