تحریک پاکستان دراصل قیام پاکستان اور نفاذ اردو لازم و ملزوم ہیں عطاءالرحمن چوہان

Published on March 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) عطاءالرحمن چوہان نے تحریک نفاذ اردو پاکستان کے پانچوں صوبوں او ر کشمیر کے ڈویڑنل اور ضلعی عہدیداران کے نام اپنے وٹس اپ پیغام میں کہا کہ تحریک پاکستان دراصل قیام پاکستان اور نفاذ اردو لازم و ملزوم ہیں کیونکہ اپنی زبان اور ثقافت کے بغیر کسی قوم کی شناخت ممکن نہیں، اس سلسلہ میں تنظیم سازی کو مزید فعال کیا جائے، چونکہ کورونا کی وجہ سے پورے صوبے میں تعطیلات ہیں ، اِن تعطیلات سے فائدہ اٹھایا جائے، اس مقصد کے لئے سر دست 16وٹس گروپس بنائے گئے ہیں ، جن کے ذریعے تنظیمی ذمہ داریاں نبھانے اور پوری طرح فعال کرنے کا کہا ہے اور تنظیم کے ہیڈ آفس کو ہر ماہ کی رپورٹ ارسال کرنے پر زور دیا گیا ہے ، اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ عام نجی و پروائیویٹ سکول و کالجز کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباءکو اس قومی مشن میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت ملک میں تین نصاب تعلیم رائج ہیں ایک سرکاری تعلیمی اداروں میں انگریزی اردو مخلوط ، دوسرا خالص انگریزی میڈیم جو نجی تعلیمی اداروں میں رائج ہے اور تیسرا دینی مدارس کا نظام جس میں عربی اور فارسی رائج ہے۔ اس طبقاتی نظام نے قوم کو تین گروہوں میں بانٹ دیا ہے۔ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنا کر ہم نے نئی نسل کا تعلیمی قتل عام شروع کررکھا ہے۔ ستر فیصد بچے انگریزی نہ پڑھ سکنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں سے بھاگ جاتے ہیں تحریک نفاذ اردو پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جو بچے رٹہ لگا کر ڈگریاں حاصل کرلیتے ہیں ان کے پاس نہ علم ہوتا ہے اور ہنر ، اس لیے ہم ایجادات کرنے کے بجائے مرمتیں کررہے ہیں۔ عطائ الرحمن چوہان نے کہا کہ ہم ملک کے ہرحصہ میں قومی زبان میں تدریسی، دفتری امور کی انجام دہی اور سرکاری دستاویزات کو قومی زبان میں منتقل کرنے جیسی خدمات رضا کارانہ طور پر پیش کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes