پاکستان نےکلبھوشن سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کابیان مستردکردیا

Published on July 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 633)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارت کی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا، ترجمان کے مطابق کلبھوشن یادیو پاکستانیوں کا قاتل ہے، وہ اعتراف جرم بھی کرچکا ہے، را ایجنٹ کو عام قیدی سمجھنا حقائق جھٹلانے کے مترادف ہے۔پاکستان نے بھارتی دہشت گرد اور را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست مسترد کردی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن یادیو پاکستانیوں کا قاتل ہے، وہ اعتراف جرم بھی کرچکا ہے، را ایجنٹ کو عام قیدی سمجھنا حقائق جھٹلانے کے مترادف ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیوکو “را” نے دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے پاکستان بھیجا، کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا، کلبهوشن کی سرگرمیوں سے پاکستانیوں کی جانوں اور مال کو نقصان پہنچا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 22 جون کو سزا پوری کرنے والے 5 بهارتی قیدی واپس بهیجے، بهارت میں 20 پاکستانی قیدی پوری ہونے کے باوجود رہا نہیں کیے گئے، بھارت نے 107 ماہی گیریوں، 85 شہریوں تک رسائی نہیں دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes