جاوید ہاشمی میری توقعات کے بالکل برعکس نکلے ہیں؛عمران خان

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

imranاسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی میری توقعات کے بالکل برعکس نکلے ہیں۔میں ان کے متعلق مزید بات نہیں کرناچاہتا۔ لوگوں کو صرف ان کے خیالات کی وجہ سے لاپتہ کیا جا رہا ہے۔(ن) لیگ والے عدالت سے ڈرتے ہیں۔جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے 75 مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے پاکستانی قوم فنڈ دے رہی ہے لوگ زکوۃ زیادہ اور ٹیکس کم دیتے ہیں کیونکہ عوام کو حکمرانوں پر اعتماد نہیں ہے لوگوں کو خدشہ ہوتا ہے کہ ان کا پیسہ عوام فلاح کی بجائے چوری میں چلاجائے گا اور حکمران ٹیکس کا پیسہ عیاشی میں اڑا دیتے ہیں پاکستان ان پانچ ممالک میں سے ہے جو زیادہ خیرات دیتے ہیں عمران خان نے کہا کہ کیا جہانگیر ترین اور علیم خان غلط کام کریں تو حکومت ان کو کیوں چھوڑے گی اگر وہ غلط کام کرتے تو حکومت کے خلاف اسٹینڈ نہ لیتے انصاف سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے اگر عدالت جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو ہمیں قبول ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پہلی دفعہ ملک کا وزیر اعظم کرپشن پر سپریم کورٹ میں پہنچا ہے۔احتساب سب کا ہونا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے سارا پیسہ کرکٹ سے کمایا ہے سب جانتے ہیں میں کبھی حکومت میں نہیں رہا اور نہ ہی میں نے کوئی کرپشن کی ہے میں نے لندن فلیٹ 1983ء میں خریدا تھا کرپشن اقتدار میںآ کر ہوتی ہے۔میرا سارا پیسہ پاکستان کے بینکوں میں اور میرے نام ہے میرے سارے اثاثے ڈکلیئر ہیں اور میں نے 2012ء سے اپنی ویب سائٹ پر ڈالے ہوئے ہیں ہر وقت چیک کیے جا سکتے ہیں میرے اثاثے دو کروڑ روپے سے کم ہو گئے ہیں اس کا مطلب ہے کہ میری انکم نہیں ہے اور جمع شدہ پیسے سے اخراجات کر رہا ہوں۔علیم خان اور جہانگیر ترین نے بھی اپنے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں جاوید ہاشمی کے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔میں انسان میں اچھائی دیکھتا ہوں کمزوری نہیں۔جاوید ہاشمی میری توقعات کے بالکل برعکس نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لا پتہ افراد سے متعلق میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی ہم نے کے پی کے میں ادارے ٹھیک کیے ہیں وہاں پولیس کانظام پورے ملک سے بہتر ہے۔وہاں کرپشن سب سے کم ہے آج وہاں دہشت گردی سب سے کم ہے کرائم کی شرح سب سے نیچے آئی ہے کے پی کے میں 2013ء سے اب تک بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ملک میں کرپشن عروج پر ہے کرپشن سے ملکی ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مسائل کا شکار ہے قرضے لیکر ہڑپ کیے جا رہے ہیں۔پورا ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ہے آج پورا ملک مقروض ہے ادارے ٹھیک ہوں گے تو ملک میں خوشحالی ہو گی۔آسٹریلیا کا بہت مضبوط سسٹم ہے اس لیے سب سے آگے ہے۔عمران خان نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل ترین حالات میں کرکٹ کو سنبھالا ۔مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں۔مصباح الحق کو بہت پہلے سلیکٹ ہونا چاہیے تھا۔ کرکٹ کو بھی ایک ادارہ بنانا چاہیے۔مصباح الحق کو عزت وقار کے ساتھ کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔مصباح الحق کو کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy