ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب تحصیل گوجرہ کا ٹی ایم اے ہال میں صحافیوں کا کنونشن

Published on November 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

\"Gojra\"
گوجرہ (یواین پی) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب تحصیل گوجرہ کا ٹی ایم اے ہال میں صحافیوں کا کنونشن کا انعقاد میاں افتخار الدین صدراور طاہر سلیم چوہدری جنرل سیکرٹری نے صدارت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ہال میں صحافتی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب کے سینئر نائب صدر سجاد حسین کھرل ،ڈویژن صدر فیصل آباد عابد محمود چوہدری ،ٹی ایم او زاہد فرید تارڑ،سابقہ صدر بار ملک ریاض الرحیم اور رانا محمد سبطین ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی معززین نے اپنے خطاب میں صحافتی شہداء کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا وہ ستون ہے جس نے ہمیشہ دوسرے ریاستی ستانوں کو اپنے کندھے پر سوار کر کے مسند اقتدار پر پہنچایا ہے لیکن ہمیشہ صحافت استحصال کیا گیا اور اپنے ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مساعد حلات کے باوجود ہمیشہ اپنے خون سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور کرتے رہے گے تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی قدر نے سینئر صحافیوں میں تعریفی اسناد بھی ان کے خدمات کے عوض تقسیم کیں سیمنار میں زندگی کے دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے بیسیوں لوگوں نے شمولیت کی آخر میں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes