وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا دورہ ،قرنطینہ کا جائزہ

Published on March 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔قرنطینہ کا جائزہ لیاقرنطینہ میں کورنا ٹیسٹ منفی آنے والے 27 زائرین کو رکھا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے منفی ٹیسٹ آنے والے زائرین کو فوری گھر جانے کی اجازت دے دی جائے منفی ٹیسٹ کے حامل اپنے گھروں مزید 14 دن علیحدگی میں رہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم کنٹرول روم اور پری فیب رہائشی سہولتوں کا معائینہ کیاپری فیب رہائیشی سہولتوں میں غسل خانے بھی موجود ہیں۔اس موقع پرحکام نے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پری فیب رہائشی کنٹینر فور ی طور پر میاں غنڈی کے قرنطینہ منتقل کیا جائے رہائیشی کنٹینرز زائرین اور طبی و دیگر عملے کے لئے علیحدہ علیحدہ مختص کی جائیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کو ئٹہ کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔وزیراعلی بلوچستان نے کمشنر کوئٹہ کو گاڑیوں کے شوروم اور رش والے مقامات فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog