پی آئی اے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

لاہور (یواین پی) پی آئی اے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،فضائی میزبان نے اوسلو سے اسلام آباد پرواز پی کے772 پرتین روز پہلے سفر کیا ، اسلام آباد ٹو جدہ کی پرواز میں بھی فرائض انجام دیے تھے، پی آئی اے نے فضائی میزبان کے 22 ساتھیوں کے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن کی فضائی میزبان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔فضائی میزبان کورونا وائرس سے متاثر تھیں لیکن اس کے باوجود اپنی ڈیوٹی بھی سرانجام دیتی رہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فضائی میزبان نے اوسلو سے اسلام آبادپرواز پی کے772پرتین روز پہلے سفر کیا تھا۔فضائی میزبان نے اسلام آباد ٹو جدہ کی پرواز میں بھی فرائض انجام دیے تھے۔فضائی میزبان کو نمونے مثبت آنے پربے نظیر ہسپتال سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes