کرونا وائرس کے باعث بیگم نصرت بھٹو کے91 واں یوم پیدائش کی تقریبات منسوخ

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

بیگم نصرت بھٹو کے شوہر اور بیٹی وزیر اعظم پاکستان بنے جبکہ داماد صدر مملکت منتخب ہوئے
بورے والا(یواین پی) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا91 واں یوم پیدائش آج 23 مارچ بروزسوموار کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں ملک بھر میں پیپلزپارٹی کرونا وائرس کے باعث سالگرہ کی تقریبات منعقد نہیں کرئے گی بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929 کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے ایک بیٹی اور دونوں بیٹے غیر طبی موت کا شکار ہوئے جبکہ ایک بیٹی صنم بھٹو دیا ر غیر میں غیر سیاسی زندگی بسر کر رہی ہیں واضح رہے ان کی ایک بیٹی بے نظیر بھٹو وزیر اعظم پاکستان بنیں جبکہ داماد آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes