چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لئے جوڑ توڑ عروج پر

Published on March 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

imagesاسلام آباد(یواین پی )چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پیپلزپارٹی کا اجلاس ہوا ۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے متوقع امیدوار سینیٹر رضا ربانی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی ۔فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کامیاب کرانے کیلئے دوسری جماعتوں سے رابطہ کرے گی اس حوالے سے خورشید شاہ ، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی اس کمیٹی نے رات گئے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات بھی کی اورچیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں رضا ربانی کی حمایت کی درخواست کی ۔ دریں اثناءآصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ان سے تعاون مانگ لیا ۔ ادھر پیپلزپارٹی نے پیر کے روز زرداری ہاﺅس میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا قوی امکان ہے اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری اشارہ دے چکے ہیں چیئرمین سینیٹ کےلئے پیپلزپارٹی کے رضا ربانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہو سکتے ہیں ، دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آپشن کھلے ہیں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا اعلان کیا جائیگا اور اس سلسلے میں آئندہ 24گھنٹوں میں حکومت فیصلہ کر لے گی ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا پہلا راﺅنڈ جاری ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ ان دونوں عہدوں پر اتفاق رائے سے امیدوار لائے جائیں آج مشاورت جاری رہے گی ، کل (بروزمنگل)حکومت اس پوزیشن میں ہو گی کہ بتا سکے کہ اپنے اپنے امیدوار آ رہے ہیں یا بلا مقابلہ اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بھی بالواسطہ رابطے جاری ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy