کورونا وائرس ایک نا گہانی آفت سے کم نہیں ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک نا گہانی آفت سے کم نہیں جس کے لیے پولیس فورس، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت کی روشنی میں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ضلع بھر میں پولیس فورس عوام کو کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کے لئے بھرپور کردار اداکر رہی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ تاجر برادری،مذہبی رہنما،صحافی،وکلاء اور سول سوسائٹی،ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اس طرح تعاون کرے جیسا کہ وہ ماضی میں امن و امان کے لئے کرتی رہی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او حضرات کو حکم دیا کہ ان کے دفاتر میں سینی ٹائزر،صابن اور ماسک وغیرہ موجود ہونے چاہیے جس کا استعمال تمام افسران و ملازمین کریں گے۔اگر کوئی شہری اپنے مسائل کے لئے دفاتر میں آئیں تو انہیں کرونا وائرس کے متعلق آگاہی دیں اور ان سے سینی ٹائزر کا استعما ل کروائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ضلع اوکاڑہ کے عوام میں جس طرح سماجی برائیوں کے خلاف جہاد کا جذبہ موجود ہے اسی جذبے سے کورونا وائرس کے خلاف بھی میدان عمل میں آئیں۔انہو ں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144پر مکمل عملدآمد کریں اور گھروں سے بغیر ضروری کام کے نہ نکلیں۔عوام پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کی پولیس فورس کو کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes