محراب پور ، رات کی تاریکی میں مسلح افراد کا حملہ چار افراد جانبحق

Published on March 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

رشتہ داروں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
نوشہروفیروز (یواین پی) محراب پور تعلقہ کے ہالانی شہر کے قریب گاوں ایوب لاشاری میں رات کی تاریکی میں متعدد مسلع افراد نے آتشین اسلحہ سے لاشاری برادری کے ایم خان لاشاری کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسے کے نتیجے میں سوئے ہوئے چار افراد ایم خان لاشای،ضمیر لاشاری،زاہد لاشاری اور بچل لاشاری موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ ایم حلیم اللہ ورایو اور ساجد لاشاری زخمی ہوگئے رشتہ داروں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے واقع کی اطلاع پر محراب پور ہالانی کنڈیارو خانواھن محبت دیرو پولیس کی بڑی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوںنے دیہاتیوں کیساتھ زخمیوں اور لاشوں کو ہالانی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس کے مطابق مذکورہ لاشاری برادری کے افراد جو کہ خیرپور کے گاوں ظفرآباد کے رہائشی ہیں دو سال قبل شادی شدہ پانچ بچوں کی ماں عنایت لاشاری نے گاﺅں ایوب لاشاری کے ایم خان لاشاری کیساتھ فرار ہوگئی تھی جسے رشتہ داروں کے دباﺅپر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جسے بعدازاں کورٹ میں پیش کرکے دارالامان لاڑکانہ بھیج دیا گیا تھا مذکورہ خاتون چھ ماہ دارالامان رہنے کے بعد رشتہ داروں کے پاس جانے کے بجائے ایم خان لاشاری کے پاس چلی گئی تھی اور اس سے شادی کرلی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا جس پر رات ملزمان نے ایک کار اور دو موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر ایم خان کے گھر حملہ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy