امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے؛عالمی ادارہ صحت

Published on March 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

نیو یارک (یواین پی) امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، امریکہ میں 41 ہزار افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کا عالمی مرکز بن سکتا ہے ۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے وائرس سے امریکہ بری طرح متاثرہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 13 ہزار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 ہزار افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک بھر میں تمام لیبارٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹوں کے نتائج سے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کو فوری آگاہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes