غزل شاہ ،،زینب ،،کے غم میں آبیدہ ہو گئ

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

غزل شاہ ،،زینب ،،کے غم میں آبیدہ ہو گئی
زینب ہم سب اہل وطن کی بیٹی ہے یہ صدمہ کبھی نہیں بھول سکتا : غزل شاہ 
لاہور (یواین پی)برکھا پروڈیکشن کی سی ای او غزل شاہ نے واقعہ قصور کی پرزور مذمت کرتے ہوے کہا کہ مصوم زینب ہم سب اہل وطن کی بیٹی ہے یہ صدمہ کبھی نہیں بھول سکتا،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی قصور میں کئی بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا مگر کوئی مجرم گرفتار نا ہو سکا ،آخر اس طرح کے واقعات پر سخت ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔کب تک والدین ایسے ہی بچیوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے،غزل شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ جو ویب سائٹیں فحش موادریلیز کرتی ہیں ان کا بند ہونا بھی بہت ضروری ہیں سوشل میڈیا پہ فحش مواد کی وجہ سے بھی جنسی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے خدا کیلئے ایسی ویب سائٹوں کو بند کیا جائے ،اور بچو ں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے مجرمو ں کوگرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے،تاکہ آنے والے دنوں میں کوئی اور زینب کسی درندہ صفت انسان کی ہوس کا شکار نہ بن سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy