افغان صوبہ ہلمند میں بم دھماکہ ، 10افراد ہلاک

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

news-1458848174-9902_largeکابل … افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے سے طالبان کے 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ بم دھماکہ مارچہ علاقے میں اس وقت ہوا جب طالبان کے یہ افراد ایک مکان میں کار کے اندر بم نصب کر رہے تھے۔ مذکورہ افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں اس مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ طالبان گروہ نے اس واقعے کے بارے میں ابھی  فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes