صحافت ایک مقدس مشن ہے اس میں غداروں کی کوئی جگہ نہیں رانا محمد اسماعیل

Published on May 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

R.I
گگو منڈی (یواین پی)میرا مشن جب تک جسم میں جان ہے عوام کے مسائل اعلی حکام تک پہنچاتے رہیں گے ۔ سنٹرل میڈیا جرنلسٹ اسلام آبادصحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل میڈیا جرنلسٹ تحصیل صدر بورے والارانا محمد اسماعیل نے صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس مشن ہے اس میں غداروں کی کوئی جگہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے ظلم ،جبر اور معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور وہ مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے صحافتی فرائض احسن طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں۔لہذا حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب یہ نہیں کہ اپنے غیروں کے مفاد کے لئے اپنے ہی ملک اور قوم کے لئے استعمال کیا جائے ۔اور انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ریاست کا ایک مضبوط ستون ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے ۔اس لئے صحافیوں کو چاہیے کہ جن لوگوں کی حق کی بات کوئی سننے والا نہیں اس کی آواز اعلی حکام تک پہنچائیں اور اگر ایسا ہوتا رہا تو ہم مل کر معاشرتی برائیوں کو ختم کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا جیسا کہ آپ جانتے ہیں پاکستان میں اس وقت صحافی برادری کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور پاکستان میں صحافت کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔7 2007کے بعد67ملکی و غیر ملکی جرنلسٹ پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔کیونکہ پاکستان میں کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں پاکستانی صحافیوں اور غیر ملکی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سنٹرل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے موقع پر صحافی برادری اکٹھی ہو جائے اور ان مسائل سے نمٹنے کیلئے آپس میں مسلسل رابطہ رکھیں ۔یہ وقت نفرتوں اور الزام تراشیوں کا نہیں ۔لہذا سنٹرل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں ایک میڈیا سیل قائم کر دیا ہے جہاں پر ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور باقاعدہ اس پر عمل در آمد بھی کیا جائے گا پاکستان میں کام کرنے والے صحافی برادری کوتحریری اطلاع دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ساتھ یا کسی بھی صحافی کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقع کی اطلاع 051.5839488پر صبح 11 سے 3بجے تک دیں اور ای میل ایڈریسcmja786@gmail.comپر رابطہ کریں ۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题