محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں محدود رہیں، بلاول کی عوام سے اپیل

Published on March 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

کراچی(یواین پی) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹرپروزارت داخلہ سندھ کا عبادت گاہوں میں محدود سرگرمیوں کا نوٹی فکیشن بھی شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں، یاد رکھیں، نمازیں اپنے گھروں میں ادا کریں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں باجماعت نمازاورنماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes