ضلع میں عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ

Published on March 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ہدائیت پر ضلع میں عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں اورتمام شہروں میں آٹے کی تسلسل سے فراہمی کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں ٹرکوں کے ذریعے بھی عام صارفین کے لئے عارضی سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ نے ضلع میں آٹے کی فراہمی کی صورتحال سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ضلع اوکاڑہ میں ہمارے پاس گندم کا تسلی بخش سٹاک موجود ہے جو ضلع کی آٹے کی ضرورت کو پورا کرنے سے بھی زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کی 14فلوز ر ملز کو روزانہ کی بنیاد پر 4230بوری گندم فراہم کی جا رہی ہے جس سے بننے والے 20کلو گرام کے 16ہزار 920تھیلے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کی 39آٹے کی چکیوں کو روزانہ 5بوری گندم فی چکی کے حساب سے فراہم کی جارہی ہے جبکہ چکیوں کو دی جانے والی 195بوری گند م سے بننے والا آٹا 45روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو دستیاب ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog