یوم آزادی کی تیاریاں، قومی پرچموں اور سٹکر ز کی خریداری شروع

Published on August 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے سلسلہ میں عوام الناس کی جانب سے تیاریاں شاندار انداز میں شروع کردی گئی ہیں جبکہ بچوں اورٹین ایجرز میں جشن آزادی کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہوں نے قومی پرچم والے کپڑوں، ٹی شرٹس، کیپس، سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کی خریداری شروع کررکھی ہے نیز جگہ جگہ لگے سٹالز نے بھی جشن آزادی کی رونق کو دوبالا کردیا ہے۔شہر بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں جشن آزادی منا نے کیلئے خریداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے نیزکسی کو گھر پر لگانے کیلئے سبزہلا لی پرچم درکار ہے تو کسی کو سبز اور سفید رنگ کی لائٹ خریدنی ہے، شہری سبز ہلا لی پرچم کی مخصوص بنائی گئی جھنڈیاں اور آرائشی اشیا خریدنے کیلئے مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔ شہر یوں کا کہنا ہے کہ اس بار مہنگائی کے تناسب سے ان اشیا کی قیمتوں میں گذشتہ برسوں کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر عوام کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes