کرونا وائرس سے پاکستان کومعاشی فقدان کا سامنا ہے کامران حیات

Published on March 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ڈیم فنڈز کو فوری عوام میں راشن کی صورت میں تقسیم کیا جائے مولانا الیاس چنیوٹی
لاہور(یواین پی) کروناو ائرس جہاں روزانہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہی اس وائرس سے معاشی فقدان سامنے آرہا ہے اور غریب عوام خاص کرکے مزدور وں کا جینا مشکل ہوگیا۔ گھر رہیں تو بھوک کی موت اور باہر جائیں تو کرونا سے موت ان باتوں کا اظہار ایک نجی ٹی وی پر اینکر پرسن کامران حیات نے کیا دیگر مہمانوں میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما مولانا الیاس چنیوٹی ، پی ٹی آئی کے رہنما حارث خان طور، مسلم لیگ (ق) کے رہنما صفدر باغی اور ایڈووکیٹ صائمہ نورنے شرکت کی۔ حارث خان طورنے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی اور کہا پاکستان کو لاک ڈاون پاکستان کی عوام کو کرونا سے بچاﺅ کےلئے ہے ، انہوں نے کہا ترقی یافتہ ممالک میں بھی وینٹی لیٹرز کی کمی ہے اگر عوام حکمران کا ساتھ دیں توحفاظتی تدابیراختیار کرکے اس مرض سے بچ سکتے ہیں مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر ڈیم فنڈز کی رقم کو عوام پر خرچ کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کے گھروں میں راشن ہو صفدر باغی نے بھی ایک مولانا الیاس کی بات کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ لوگوں کو گھروں میںاشیاءخوردونوش مہیا کریں صائمہ نورین نے تمام سیاسی رہنماوں سے اپیل کی الیکشن کے دوران کروڑوں خرچ کرتے ہیں اس وقت اگر آپ اپنے اپنے حلقہ میں خرچ کریں تو غریب لوگوں عوام کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题