صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں: عاطف خان

Published on February 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

مردان(یواین پی )خیبرپختونخوا کے سینئروزیر محمد عاطف خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کامیاب دورہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کو ترقی دینے سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا ہوں گے، وزارت سیاحت بطور چیلنج قبول کیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک ترقی کررہا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں سیاحت کے فروغ سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题