بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے،آرمی چیف

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا اور پنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا، آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کا نوشکی کا دورہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم پر بریفنگ دی گئی جبکہ مقامی کمانڈر کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes