یمن کے صدر عبدالرب منصورہادی نے وزیرداخلہ کو برطرف کردیا

Published on March 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

\"6\"
صنعاء ۔۔۔ یمن کے صدر عبدالرب منصورہادی نے وزیرداخلہ کو برطرف کردیا ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی صبا نے ہفتہ کو رپورٹ دی کہ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کے وزیر داخلہ اورانٹیلی جنس کے سربراہ کو برطرف کردیا ۔ یمنی صدر نے یہ اقدام ملک میں بڑھتی بدامنی کے تناظر میں کیا ۔ القاعدہ کے جنگجوؤں نے مرکزی حکومت کی جانب سے 2011ء میں کمزورکی وجہ سے اپنا دباؤ بڑھا کر سیکورٹی فورسز پرحملے کئے۔ فروری کے ماہ میں صدر ہادی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بدامنی اور یمنی سیکورٹی سروسز کی استعداد سے کم کارکردگی کوتنقید کا نشانہ بنایا ۔ صبا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ہادی نے ہفتہ کو عبدوتراب کو عبدالقادر قحطان کی جگہ وزیرداخلہ اور جنرل جلال الروشان کو غالب القماش کی جگہ سیاسی انٹیلی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ نامزد کیا ہے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ انہوں نے معزول وزیر تیل احمد درس کی جگہ خالد بہا کو وزیر تیل مقرر کردیا ہے ۔ ذرائع نے کہاکہ ہادی نے ان تبدیلیوں کا فیصلہ عوامی ناراضگی اور ملک میں خراب امن وامان کی خراب صورتحال پرکیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy