پشاور ،حلقہ پی کے 79میں 12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا

Published on July 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

پشاور(یواین پی)صوبائی دارلحکومت پشاور کے حلقہ پی کے 79میں 12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں 1لاکھ 13ہزار 386ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے فضل الہی ، اے این پی کے عبدالجبار ، ایم ایم اے کے ملک نوشاد ، (ن) لیگ کے رئیس خان ، سمیت آٹھ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور چار آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔حلقہ میں مرد ووٹروں کی تعداد 68ہزار 540اورزنانہ ووٹرز کی تعداد 44ہزار 846ہیں حلقہ میں 80پولنگ سٹیشن قائم کئے جائینگے جن میں 288پولنگ بوتھ ہو نگے جن میں مردانہ پولنگ بوتھ کی تعداد 179اور زنانہ بوتھ کی تعداد 109ہو گی فضل الہی اس سے قبل بھی کامیاب ہو ئے تھے۔یونین کونسل ہزار خوانی ون ، ہزار خوانی ٹو ، بہادر کلے ، بازی خیل ، موسی زئی ، اخون آباد نمبر 2,3.4.5اور فرید آباد، شیخانوں ، پھندو روڈ ، بازید خیل ، وغیرہ اس حلقہ میں آتے ہیں۔اس سے قبل اس حلقہ سے ایم ایم اے کے امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی تھی پی کے 79میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی تعداد سب سے زیادہ ہیں۔ جن میں مشترکہ پولنگ سٹیشنوں کی تعدادزیادہ ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes