ایگریکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹ کونسل اطہر علی خان فنکاروں کے لئے رحمت کا فرشتہ بن گئے ایم اے ٹھاکر

Published on April 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک عزیز میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز سے عوام الناس میں تشویش کی لہر پائی جا تی ہے لاک ڈاﺅن میں زندگی کا پہیہ جام ہوچکا ہے لوگوں سے روز گار چھن گیا ہے دووقت کی روٹی کا نوالہ مل نہیں پارہا ایسے حالات میںلاہور آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراطہر علی خان آرٹ کونسل سے منسلک فنکاروں کے لئے رحمت کا فرشتہ بن کر سامنے آئے ہیںانہوںنے مشکل کی اس گھڑی میںلاہور آرٹ کونسل سے منسلک شوبز افرادجو لاک ڈاﺅن کے باعث گھروں میں فارغ بیٹھ گئے تھے بلوا کر فنڈ ریزنگ چیک تقسیم کئے اس موقع پہلاہور آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراطہر علی خان نے یواین پی کو بتایا میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بعد میں ہوں پہلے میں ایک انسان ہوں کٹھن حالات میں شوبز سے منسلک افراد کے ساتھ کھڑا ہوں، میری ذمہ داری ہے کہ میں ہر ممکن طریقہ سے ان کا خیال رکھوں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes