اسلام آباد(یواین پی) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گےشہر میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی جارہے ہیں ۔وزیر اعظم کراچی میں سٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعطم گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں کا مقصد تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی صورتحال پر غور کرنا ہے۔