کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، 2818 افراد متاثر

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2818 ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں 839، پنجاب میں 1072، خیبرپختونخوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 131 افراد صحتیاب ہوگئے۔اب تک کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 12، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف نے صوبے میں 149 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار عبور کر کے 1072 ہوگئی۔ نئے کیسز میں کیمپ جیل لاہور کے 3 قیدی بھی شامل ہیں۔پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے حوالے سے 17069 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر میں 7312 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ صوبے میں 6 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں صرف دولوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 90 فیصد مریضوں میں نہ ہونے کے برابر وائرس ہیں، دس فیصد وہ لوگ جن کوبخار، کھانسی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme