لیسکو حمزہ ٹاون سب ڈویژن میں ہزاروں صارفین کے لیے صرف 26 فیڈر

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

لاہور (یواین پی) تفصیلات کے مطابق لیسکو حمزہ ٹاون سب ڈویژن میں 65 ہزار صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹوٹل ملازمین کی تعداد 57 ہے اور ان 65 ہزار صارفین کے لیے فیڈر کی تعداد 26 ہے جبکہ یارڈ سٹیک کے مطابق 20 ہزار صارفین ہونے چاہیے ۔ زرائع نے بتایا کہ حمزہ ٹاون سب ڈویژن میں صارفین کا بہت زیادہ رش ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے زرائع نے مزید بتایا کہ صارفین کی تعداد میں بھی دن بدن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لہزا وزیر اعظم عمران خان , وزیر اعلیٰ عثمان بزدار , واپڈا لیسکو کےچیف , اور واپڈا کے اعلیٰ احکام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ حمزہ ٹاون سب ڈوٸژن میں فیڈر کی تعداد میں اضافہ اور عملہ کی مزید نئی بھرتی کی جاےاور حمزہ ٹاون میں تین نئی سب ڈویژن بنای جاے تاکہ صارفین کے مساٸل بروقت حل کیے جا سکیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题