گجرات: درندگی کی انتہاء، ماں بیٹی کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

06
گجرات(یو این پی) گجرات میں درندگی کی انتہاء ہوگئی،اوباش نوجوانوں نے رشتوں کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا اور ماں بیٹی کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بناڈالا، گجرات کی تحصیل کھاریاں میں درندگی کا ایسا واقعہ سامنے آیا کہ انسانیت بھی شرما جائے، نواحی گاوٴں اتووالہ کی رہائشی منزہ بی بی اور اس کی بیٹی حاجرہ گھر میں سو رہے تھے کہ ملزم چوہدری سہیل اور اس کا ساتھی صدام مبینہ طور پر دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر ماں بیٹی کی عزت تار تار کردی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے کا اندراج تو کرلیا ہے لیکن ریکارڈ کرائے گئے بیانات ایف آئی آر میں درست طور پر تحریر نہیں کئے،ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے خاندان نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy