آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14ہو گئی

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

کوٹلی(یو این پی )ضلع کوٹلی میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہو گئی متاثرہ مریض تفتان سے آیا تھا اور میرپور میں مقیم تھا آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14ہو گئی ہے اان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان وزیر صحت عامہ حکومت آزاد کشمیر نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ 2نئے مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 14ہے دو نئے سامنے آنے والے کیسز میں ایک مریض کا تعلق ضلع کوٹلی اور دوسرے مریض آزاد کشمیر کے معروف رفاہی ادارہ کشمیر ارفنز ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے چئیرمین چوہدری محمد اختر ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے میر پور آئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes