سرپرائزیادھچکا؟محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملزنکل آئیں

Published on October 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

کراچی (یواین پی) سرپرائزیادھچکا؟ بہاولنگر کے محنت کش کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں ،ایف بی آر نے ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی نوجوان اسٹیٹ ایجنسی میں ملاز م ہے ،نوجوان اپنے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملزکاسن کرحیرت میں پڑگیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے پر نوجوان کو واقعہ کا علم ہو ا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں اسٹیٹ ایجنسی میں ملازم ہے اور کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے ۔نوجوان نے کہا کہ میری چارون ٹیکسٹائل ملز بیچ کر پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کروادیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے فالودے والا ،طالبعلم سمیت مختلف افراد کے جعلی اکاو¿نٹس کا انکشاف ہوا تھا ۔جن کے اکاو¿نٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog