نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے 14سالہ بچہ زخمی

Published on April 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

کوٹلی (یو این پی)نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے 14سالہ بچہ زخمی ہو گیا تےمور ولد ذاکر کے سر میں مارٹرگولہ کا ٹکرالگا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے بھارتی افواج کوٹلی کے مختلف سےکٹرز پر فائرنگ اور بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔نکیال کی سول آبادی کے ترکنڈی،کلر گالہ،داتوت اور کریلہ کے دیہات پر مارٹر گنوں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ مےں 14سالہ محمد تیمور ولد ذاکر سر مےں گولہ کا ٹکرا لگنے سے زخمی ہو گیا،زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نکےال مےں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں ریفر کر دیا گیا اس بھارتی جارحیت کے خلاف عوام سرآپا احتجاج ہیں اور اقوام عالم سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes