سائفر معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائینگے: مریم اورنگزیب

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے منٹس میں تبدیلی کرا کے ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلا، آپ نے آئین، پارلیمان اور اپنے منصب کے ساتھ غداری کی، یہ ناقابل معافی جرم ہے، حکومت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پوری سیاست بیساکھیوں پر ہے، یہ خود کو بچانے کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں،عمران خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، آپ نے دوسری آڈیو لیکس میں کہا کہ ہم اسے خط کہیں کیونکہ عوام کو سمجھ آجائے گی، حقیقی آزادی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکا کا نام نہیں لینا، نام اس لیے لینا کیونکہ آپ جھوٹ بول رہے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题