تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا گورنر بلوچستان کو عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ

Published on May 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) گورنر بلوچستان امان اللہ خان صوبے کے سب سے بہترین گورنر اور ایک ایماندار انسان ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر بابر خان مرغزانی نے کہا کہ گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی صوبے کے سب سے بہترین گورنر اور ایک ایماندار انسان ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ وفاق اور صوبے کے درمیان ایک مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی ہمارے سامنے بہت ساری مثالیں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا تعلق پشتون گھرانے کے ایک معزز خاندان سے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک و صوبے کی بہتری میں اپنا مثبت کردارنبھایا ہے امان اللہ خان یاسین زئی کا شمار صوبے کا نامور شخصیات میں ہوتا ہے جس نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بہت سارے تاریخی فیصلے کئے جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ روز روشن کی طرح عیاں ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میر بابر خان مرغزنی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی کو رہنے دیا جائے اور سارے معاملا ت ملک و صوبے کی مفاد میں افہام و تفہم سے حل کئے جائیں تاکہ گورنر صاحب صوبے میں مزید فعال کردار ادا کرسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog